27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت اجلاس

منگل 15 اکتوبر 2019 23:22

گلگت ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمدکی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں ونگ کمانڈ ر رینجرز،ایس ایس پی گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اے سی دنیور،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت ڈی ایچ او گلگت، ایکسین پاور، ایکسین بلڈنگ، ایکسین روڈ اینڈ بریجزگلگت، قائمقام اے سی گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 27 اکتوبر کو دن دو بجے گھڑ ی باغ سے ریلی نکالی جائے گی جوکہ ہائی سکول نمبر1 سے شروع ہوکر اتحاد چوک میں جلسے کی شکل اختیار کریگی جہاں پر مقررین یوم یکجہتی کے حوالے سے خطاب کریں گے ڈی سی گلگت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلی اور جلسے میں تمام لاینز ڈپارٹمینٹ کے ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور ڈی ڈی ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ ریلی میں سکول کے بچوں کی شمولیت کے لئے اقدامات اٹھائیں ایس ایس پی گلگت کو ریلی اور جلسے کی فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ قائمقام اے سی گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجسٹریٹ کی ڈیوٹی اور روٹس کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں