گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی شانگلہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

منگل 26 مارچ 2024 17:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے شانگلہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے جس میںچینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے، پاکستان نے پہلے بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے اب بھی مورال بلند ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں