گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سمیت اسمبلی کی ویمن ممبران کو فلک نور کیس کے حوالے سے سیکریڑی داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کی بریفنگ

منگل 26 مارچ 2024 19:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سمیت اسمبلی کی ویمن ممبران نے فلک نور کیس کے حوالے سے سیکریڑی داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس نے ممبران اسمبلی کو فلک نور کیس کے حوالے سےتفصیلات اور پولیس کی جانب سے اٹھائےُ گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے 6 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری کروائی گئی ہے جس کی وجہ سے پولیس مزید اقدامات نہیں لے سکتی ہیں اب ملزمان کے حوالے سے معزز عدالت کا جو فیصلہ ہوگا اسی کے حساب سے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں