وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دیامر میں نادرا کا خواتین کیلئے الگ دفتر بنانے یا الگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے چیئرمین نادرا کو مراسلہ بھیج دیا

اتوار 14 اپریل 2024 23:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں نادرا کا خواتین کیلئے الگ دفتر کے قیام یا الگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے چیئرمین نادرا کو مراسلہ بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اس مراسلے میں دیامر کے مخصوص سماجی روایات اور ثقافتوں کے پیش نظر دیامر نادرا دفتر میں خواتین کیلئے الگ دفتر یا سٹاف کی تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں