وزیر اعلی گلگت بلتستان کی محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر سردارکول کا دورہ کرنے کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 15:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کھر، برمس اور نائی کوئی کے رہائشیوں کی جانب سے تاریخی آب پاشی کا کوہل سردار کول کی خستہ حالی اور پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے درخواست کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی سکریٹری آبپاشی اور ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران فوری طور پر سردارکول کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاریخی کوہل کی بحالی اور دیکھ بال کے لیے 7 دنوں میں جامع سفارشات متعلقہ فورم میں پیش کر نے کا کہا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر زرعی اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں