گوجرہ،گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹ عبدی نے پانچویں کلاس میں تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی

ہفتہ 7 اپریل 2018 19:08

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2018ء)گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹ عبدی نے پانچویں کلاس میں تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی،پہلی تینوں پوزیشنیں مذکورہ اسکول کے نام تقریب تقسیم انعامات میں اے ای او کامران کی شرکت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹ عبدی نے پانچویں کلاس کے طلباء نے پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کر کے ت تحصیل گوجرہ میں ریکارڈ قائم کر دیاپانچویں کلاس کے محمد حدید حسان نے 476/500 نمبرز لے کر تحصیل بھر میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،اسکول میں تقریب تقسیم انعامات میں اے ای او کامران اور ڈاکٹر امانت علی کی شرکت اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر اے ای او نے اسکول ہذا سٹاف کو مبارکباد دی اپنے اپنے بیان میں کہا کہ گورنمنٹ اسکول پرائیویٹ اسکولوں سے تعلیم کے میدان میں بہت آگے ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز مہنگی فیسیں لینے کے باوجود ان سے پیچھے رہ گئے جواسکول سٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے تقریب میں صحافیوں سے سینئر صحافی عابد محمود چودھری اور میاں طاہر سلیم نے بھی شرکت کی

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں