گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں محفل میلاد کا انعقاد

جمعرات 19 نومبر 2020 13:39

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایس او پیز کے تحت گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل محمد ایاز کاکہناتھا کہ حضور پر نورﷺ کی زندگی کو ماڈل بنا کر ہم دین و دنیا میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈینگی اور کورونا کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ادارہ ہذا میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، اسکے بعد طلباءنے باری باری ہدیہ نعت پیش کیا،  دوران محفل سینئر ٹیچر راجہ شہزاد احمد نے کہا کہ رب العالمین تک پہنچنے کے لیے رحمت العالمین کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ آپ ایک بہترین منتظم اور سپہ سالار تھے زندگی کا وہ کونسا شعبہ ہے جس کے بارے میں ہمیں آپ کے در سے رہنمائی نہیں ملتی؟تقریب کے آخر میں پرنسپل محمد ایاز نے کہا کہ بہترین محفل میلاد کا انعقاد کرنے پر سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ میں ان طلباءکا مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے دل نشین انداز میں اتنی اچھی نعتیں پیش کیں ہم یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری وساری رکھیں گے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں