گوجر خان،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا ملزم بر ی کر دیا گیا

پیر 23 ستمبر 2019 16:15

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا ملزم بر ی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان میں درج مقدمہ نمبر 195 بتاریخ 25مارچ 2019ء میں پولیس نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ گلیانہ روڈ پر دوران ناکہ بندی ایک گاڑی سے چودہ سو گرام چرس بر آمد کرتے ہوئے ملزم ساجد نواز سکنہ موہری برسال کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم کی جانب سے مقدمہ کی سماعت معروف قانون دان چوہدری عفان افتخار نے کی جن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دوران سماعت استغاثہ کے گواہان اپنے موقف کو ثابت نہیں کر پائے جس بناء پر ایڈیشنل سیشن جج طارق خورشید خواجہ نے ملزم ساجد نواز کو بری کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق تھانہ گوجر خان میں درج منشیات کے دیگر ملزمان کو بھی گزشتہ روز دوران سماعت الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کیا گیا ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں