گوجر خان، راجہ محمود کیانی کی والدہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 30 مئی 2020 16:48

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) للیال شریف کی معروف شخصیت راجہ محمود کیانی اور راجہ فاروق کیانی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آبائی گائوں للیال شریف میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنماء و سابق امیدوار ایم این اے چوہدری محمد عظیم، دارلعلوم بھنگالی شریف کے منتظم اعلی پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی، چوہدری کبیر آف سکھو، راجہ محبوب آف بھنگالی شریف، پی ٹی آئی رہنماء چوہدری شیراز صابر،راجہ سجاد کیانی آف کرنالی،پی پی رہنما قادر نواز قادری، راجہ جبار کیانی، عامر شہزاد، وسیم عباس کیانی، ادریس کیانی، راجہ قدوس کیانی سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورراجہ محمود کیانی اور راجہ فاروق کیانی سے والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں