گوجر خان‘ دن دیہاڑے سرعام نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا ‘راہگیر نوجوان زخمی

منگل 6 اکتوبر 2020 14:17

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) دن دیہاڑے سرعام نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا فائرنگ سے ایک راہگیر نوجوان بھی زخمی ہو گیا، قاتل موقع واردات سے فرار، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گوجر خان کے قریب سروس روڈ پر واقع ملک سی این جی کے سامنے کچھ نامعلوم افراد اسماعیل خان نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا عینی شاہدین کے مطابق قتل اور مقتول کے درمیان قتل کے وقوعہ سے پہلے ایم سی بوائز ہائی اسکول کے سامنے کسی بات پر جھگڑا بھی ہوا تھا فائرنگ کی زد میں ناشتہ لینے کے لئے ایک نوجوان محمد عثمان سکنہ فیصل آباد جو قریب کسی کارخانے میں کام کرتا تھا آگیا اور شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا قتل کے واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ گوجر خان اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گئے جہنوں نے مقتول کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا مقتول کا تعلق ضلع چار سدہ سے بتایا جاتا ہے پولیس تھانہ گوجر خان کو مبینہ قاتلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے جس میں وہ جائے واردات سے ملحقہ گلی میں بھاگتے ہوئے جارہے ہیں جبکہ ان میں سے ایک لڑکے کے ہاتھوں میں پستول صاف دکھائی دے رہا ہے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں