گوجرخان، راولپنڈی سے لاہور جانیوالی ٹویوٹا ہائی ایس کار کو اوورٹیک کرتے ٹرک اور کار کیساتھ ٹکرا گئی ،2 افراد جاں بحق ،6 زخمی

منگل 9 نومبر 2021 15:55

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس وین کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے مسہ کسوال جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار کے ساتھ ٹکرا گئی حادثہ میں 2 افراد جاں بحق 6 زخمی ہوگئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے جہنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جانبحق ہونے والے اور تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والوں میں کری روڈ راولپنڈی کا رہائشی 9 سالہ عزیز ولد عمر جاویداوربھمبرآزاد کشمیر کا رہائشی 50 سالہ شوکت علی ولد رحیم داد شامل ہے جبکہ زخمیوں میں شہناز بیگم زوجہ عبدالغفعور عمر 59 سال سکنہ سلمان پارس جہلم،ندیم ولد نیاز محمد عمر 50 سال وارڈ نمبر 01 گوجر خان،طاہر محمود ولد مطلوب حسین عمر 30 سال سکنہ گولڑہ موڑ اسلام آباد،نجم الحسن ولد محمد قاسم عمر 30 سال سکنہ بکرا منڈی راولپنڈی،حازق والد عمر جاوید عمر 04 سال کری روڈ شکریال راولپنڈی ،عمر جاوید ولد جاوید اشرف عمر 30 سال کری روڈ شکریال راولپنڈی شامل ہیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں