گوجرخان میں 8 افراد کو بائولے کتوں نے کاٹ لیا

بدھ 8 اگست 2018 23:33

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) گوجرخان میں گزشتہ چند روز میں 20 سے زائد افراد کو بائولے کتوں نے کاٹ لیا ،مونسپل کمیٹی کی طرف سے آوارہ اور بائولے کتوں کو تلف کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں،شہر اور نواحی آبادیوں میں آوارہ، خارش زدہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے گزشتہ روز تھاتھی میں آٹھ افراد کوبائولے کتوں نے کاٹ لیا جن کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرخان لایا گیا۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرانے کے لیے مہم شروع کی جائے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں