دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،سعید اختر

منگل 18 دسمبر 2018 21:07

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) 16دسمبر کو دشمن نے ہمارے بچوں پر حملہ کر کے بزدلی کا ثبوت دیا دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں 16دسمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پرنسپل جناب سعید اختر نے معقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ دشمن نے ہمارے کمسن اور معصوم بچوں پر حملہ کر کے بزدلی کی تاریخ رقم کر دی اس سے پہلے کبھی ایسا نہ ہواہمارے بچے دشمن کے سامنے سینا تان کر کھڑے رہے شہادت قبول کر لی لیکن سرنڈر نہیں کیا سینئر سٹاف ممبر شہزاد احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم میں کوئی تبدیلی یا کمی نہیں آئے گی ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں