گوجرخان،سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

جمعرات 10 جنوری 2019 22:38

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) جینٹری کالج گوجر خان کے زیراہتمام منعقدہ سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں کوئز مقابلہ میں 100 کے لگ بھگ سکولوں کے 5000 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا جو ایک خوش آئند بات ہے اگلا مرحلہ 19 جنوری طالبات اور 20 جنوری طلبہ کے مابین ہو گا جس میں کوئز مقابلے کے 100 ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے مابین مقابلہ ہو گا اور اول پوزیشن 15000 دوم پوزیشن 10000 اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 7000 روپے کیش پرائز کے ساتھ ساتھ پہلے 20 ٹاپر کو بھی کیش پرائز دیے جائیں گے۔

جینٹری کالج کے پرنسپل راجہ محمد حاشر نے بتایا کہ اگلے دو دنوں میں پرچوں کی کولیکشن کے ساتھ 14 جنوری کو پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں