گوجرخان، حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہے، فاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی کنول شاذب

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں ،سائنس و ٹیکنالوجی سے لیکر جنگی محاذ پر پاکستانی خواتین صف اول میں لڑ رہی ہیں، ملکی آبادی کا نصف سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی کنول شاذب نے جینٹری کالج گوجر خان کے زیراہتمام سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہے، ایک عورت کی تعلیم ایک پورے خاندان کی تعلیم ہے اس لیے ہمیں بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ا س موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل مسز ناہید گلزار،ڈائریکٹر سپورٹس میڈم ثوبیہ نے بھی خطاب کیا جبکہ پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے صدر احمد نواز کھوکھر، جنرل سیکرٹری ملک جاوید، ملک خورشید، سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن گوجر خان مرزا احمد ادریس، شیراز مغل،مرزا تجمل حسین، ثاقب امام رضوی، ملک مسعود احمد، زاہد حسین قریشی،نامور صحافی ملک اسد،تحریک انصاف کے مقامی رہنما شہزادہ خان اور راجہ غضنفر نے خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد عظیم اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ تحریک انصاف تعلیم کے فروغ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، ہماری نوجوان نسل ٹیلنٹ سے بھرپور ہے اس کو ترقی یافتہ اقوام سے ہم پلہ بنانے کیلئے جدید سہولیات سے لیس ادارے بنانے ہوں گے۔ تقریب میں جینٹری کالج کے پرنسپل راجہ محمد حاشر، وائس پرنسپل راجہ محمد عمیر، جینٹری گرلز کالج کی پرنسپل نادیہ نورین، وائس پرنسپلز مسز ثمینہ وحید، قرتہ العین، ایکسپو کے کوآرڈینیٹر شہزادہ ارباب اعجاز اور غلام زہرہ بھی موجود تھیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں