کلین اینڈ گرین گوجرخان مہم کاآغاز

منگل 29 جنوری 2019 23:32

گوجرخان ۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) گرین ٹیم گوجرخان کی کاوشیں رنگ لے آئیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے اور چیئرمین بلدیہ نے کلین اینڈ گرین گوجرخان مہم کیلئے مشترکہ طور پر کام کاآغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈ کے درمیان گرین بیلٹ میں لگے پودوں کی تراش خراش گھاس اور مزید نئے پودے لگانے اور جنگلوں کو رنگ کرنے کاکام شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گرین ٹیم کے نوید طاہر ، راجہ سعدظہیر، ملک طیب، چوہدری اویس، محبوب جٹ، کاشف نوشاہی اور دیگر کے مطابق سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر اپنے شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ریلوے روڈ چوک میں بجلی اور پانی کا کنکشن فوری پر لگایا جبکہ چیئرمین بلدیہ شاہد صراف اور چاند مبین نے سروس روڈ کے زیرتعمیر پارکوں کے حوالہ سے گرین ٹیم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی این ایچ ا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسماعل نے بھی گرین بیلٹ کیلئے مالی بھیج دیئے ہیں شہری حلقوں نے اس امر پر گرین ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جن کی محنت سے سرکاری ادارے بھی متحرک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں