ْگوجرخان ، دوجوانسال گہرے دوست اورپو لڑی فار منگ کے شراکت دارپر اسرا ر طو ر پر جا ں بحق ،

لٹر ی فارم میں انکی1لاکھ 54ہزار روپے کی رقم بھی پڑی ملی،علاقہ میں رنج و غم اور خوف کی لہر

جمعرات 31 جنوری 2019 21:27

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) دوجوانسال گہرے دوست اورپو لڑی فار منگ کے شراکت دارپر اسرا ر طو ر پر جا ں بحق ،پولٹر ی فارم میں انکی1لاکھ 54ہزار روپے کی رقم بھی پڑی ملی،علاقہ بھر میں رنج و غم اور خوف کی لہر ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے سپرد ،مرحومین کاآج جمعہ کے روز1 1بجے دن جنازہ ہوگا ،دہری ہلاکت کا یہ وقوعہ تھانہ جاتلی کے علاقہ درکالی سیداں میں رونما ہوا جہاں پولٹری فارم چلانیوالے 42سالہ ناصر عباس اپنے بستر اور 44سالہ حاجی ظہیر اسلام مرغوں کی خوراک کے تھیلوں پر مر دہ حالت میں پڑے ملے،انکی موت کے طبعی یا غیر طبعی ہونے بار ے یقینی طور پرکچھ نہیں کہا جار ہا ، پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ آنے پر ہی اس گتھی کے سلجھنے کے امکانات ہیں ،آن لائن کے مطابق اس حوالہ سے ہر دو متوفیاں کے بھائیوں نے گوجرخان پر یس کلب کو بتایا کہ مرحومین علاقہ بھر میں انتہائی ملنسار وہر دلعزیز تھے اور انکی موت سے علاقہ بھر میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے اس لیئے انکی ہلاکت کے بارے میں کسی پر بھی شُبہ نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے بتایا کی پولٹری فارم میں پڑی انکی 1لاکھ 54ہزار روپے کی رقم بھی ملی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے مرغوں کے ایک بیوپاری کا حوالہ دیتے انہوں بتایا کہ وقوعہ کی شب اڑھائی بجے انہوں نے ہنسی خوشی اور ٹھیک حالت میں مرغ لوڈ کرا کے انہیں آزاد کشمیر بھجوایاتھا

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں