گوجرخان میں صفائی کا ناقص نظام ، گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر

پیر 5 اگست 2019 21:18

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) گوجرخان ، صفائی کے ناقص نظام کے باعث گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو کئی کئی روز نہ اٹھانے سے بدبو اور تعفن کے باعث آبادی مکینوں کو سخت اذیت کا سامنا، عملہ صفائی کی نااہلی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہر وقت پڑے رہتے ہیں، صفائی کی ابترصورتحال پر شہریوں نے بتایا کہ گلی محلوں میں رکھے گئے بڑے بڑے ڈسٹ بن کئی کئی روز گندگی اور کوڑے سے بھرے رہتے ہیں، ان کو خالی نہیں کیا جاتا اور سارا کچرا باہر سڑکوں پر پھیلا رہتا ہے ،جس کے باعث راہگیروں کو بھی سخت دشواری کا سامنا اور بدبو سے آبادی مکین بھی سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر کر کے عوام کی مشکلات ختم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں