گوجر خان ،سروس روڈ ملک سی این جی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

منگل 6 اکتوبر 2020 17:57

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) گوجر خان سروس روڈ ملک سی این جی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل اور ایس ایچ او گوجر خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، مقتول کی شناخت اسماعیل خان ، زخمی کی شناخت عثمان علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نعش کو پوسٹمارٹم اور زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں