گوجر خان‘سات لاکھ کی آبادی کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا واحد سنٹر نا کافی

شہر کے علاوہ تحصیل میں مزید دو ویکسینیشن سنٹر کی ضرورت ہے تاکہ عوام اس خطرناک اور موزی وباء سے محفوظ رہ سکیں

جمعرات 8 اپریل 2021 14:43

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) سات لاکھ کی آبادی کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا واحد سنٹر نا کافی ہے شہر کے علاوہ تحصیل میں مزید دو ویکسینیشن سنٹر کی ضرورت ہے تاکہ عوام اس خطرناک اور موزی وباء سے محفوظ رہ سکیں تحصیل گوجر خان کی آبادی تقریباً سات لاکھ کے لگ بھگ ہے اتنی آبادی میں دو لاکھ سے زیادہ ایسے مرد وخواتین ہونگے جن کی عمریں ساٹھ سال سے زیادہ ہونگی پوری دنیا کی طرح پاکستان اور تحصیل گوجر خان بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے حکومت کی جانب سے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے مرد وخواتین کے لیے ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہیاس حوالہ سے بلدیہ گوجر خان کے زریں ہال میں جگہ بنائی گئی جس میں ویکسینیشن کے لیے ڈاکٹر پیرامیڈیکل سمیت دیگر متعلقہ اسٹاف بھی صبح سے لے کر شام تک پوری دیانتداری اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیے رہیہیں جوں جوں عوام کو ویکسینیشن کے فوائد سے آگاہی ہو رہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اس کو لگوانا نہایت ہی ضروری ہے ویکسینیشن سنٹر میں روز بروز عوام کا رش بڑھتا جا رہا ہے چونکہ ویکسینیشن کے لیے پوری تحصیل میں واحد سنٹر ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اس سنٹر میں پوری تحصیل کے دور دراز علاقوں سے بزرگ خواتین وحضرات تشریف لاتے ہیں جنہیں سفری مشکلات سمیت مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس ضمن میں اگر گوجر خان شہر کے علاوہ تحصیل کے شرقی اور عربی علاقوں میں ایک ایک ویکسینیشن سنٹر بنا دیا جائے تو عوام کے لیے بہت آسانی ہو گی حکومت کے اس عمل سے عوام کو سفری مشکلات کے علاوہ مالی مشکلات سے بھی کسی حد تک چھٹکارے کے ساتھ ساتھ بزرگوں کی دعائیں بھی حاصل ہونگی

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں