گوجر خان‘سٹی سب ڈویژن میں نئے بجلی میٹروں کا حصول صارفین کے لئے خواب بن کر رہ گیا

تین ماہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور مستقبل قریب میں بھی کوئی حل نظر نہیں آ رہا ‘اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 19 نومبر 2021 13:20

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) سٹی سب ڈویژن میں نئے بجلی میٹروں کا حصول صارفین کے لئے خواب بن کر رہ گیا گزشتہ تین ماہ سے کنکشن کیبل اور نئے میٹرز کی قلت کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

صارفین ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد واپڈا آفس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں جہاں سے کوئی واضع جواب نہ ملنے پر سخت تذبذب اور مایوسی کا شکار ہیں بجلی کے نئے میٹروں کے لیے دی گئی درخواستوں پر تین ماہ سے بھی زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا اور مزید فروری تک کوئی عملدرآمد ہونے کا امکان نہیں درخواست گزار واپڈا دفتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں کوئی پرسانِ حال نہیں اور نہ ہی کوئی شنوائی ہو رہی زلیل وخوار کیا جارہا ہے سخت نا انصافی ہو رہی ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور مصیبت ماری عوام کو مزید زلیل وخوار ہونے سے بچائیں متعلقہ حکام کو حکم دیں نئے میٹروں کی جلد از جلد دستیابی یقینی بنائیں اس حوالے سے میڈیا کو شہریوں نے بتایا کہ واپڈا کی طرف سے متعلقہ سب ڈویڑنز کو ایک ماہ کے اندر کنکشن لگانے کی ہدایات ہیں جبکہ تین ماہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور مستقبل قریب میں بھی کوئی حل نظر نہیں آ رہا شہریوں نے اعلی حکام کو اس مسئلہ کا نوٹس لیکر جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ بجلی کنکشن نہ ملنے پر انہیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں