موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا

منگل 21 فروری 2017 21:29

گوجر خان۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا اس سینکڑوں افراد کی آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جاتلی کے نواحی قصبہ بہیر ہتھیال کا رہائشی بینظیر انکم سپورٹ میں ملازمت کرنے والے 32سالہ نوجوان راجہ نوید جو گزشتہ روز موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا تھا اور اسے نازک حالت کے باعث راولپنڈی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ، اس کی نمازہ جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،یوسی جاتلی کے چیئرمین چوہدری ابرار رشید ،وائس چیئرمین راجہ ذیشان اکبر ،چوہدری ساجد ،حاجی راشد ،راجہ فلک شیر ،مسعود سرور ،راجہ ریاست ،صحافی برادری بینظیر انکم سپورٹ کے افسران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوید کی وفات کے بعد اس علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے یہ نوجوان ہنس مکھ ،محنتی انسان تھا اس نے بیوہ اور غریب عورتیں جو کہ بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے امداد لے رہی تھی انہیں بر وقت امداد پہنچانے کی کوشش کی بعد ازاں انہوںنے مرحوم کے اہل کانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بُلندی کے دُعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں