ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کسانوں کو کھادسرکاری نرخوں پر بروقت مہیا کرنے کے سلسلہ میں اجلاس

منگل 10 مئی 2022 13:51

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کھاد بنانے والی کمپنیز کے نمائندوں کھاد ڈیلرز سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی دستیابی مقررہ قیمتوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری طبقہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے ،نا جائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،کسانوں کی شکایات پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کی کھاد کمپنیوں اور ڈیلرز کو تنبیہ ، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیرصدارت کھاد، ڈی اے پی اور یوریا کی قیمت میں حالیہ اضافے اور کسانوں کی شکایات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جاوید اختر ہ پڈھیار کے علاوہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کے ضلعی نمائندے اور بڑے کھاد ڈیلر ز نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ظہیر اندوزی اور من مانے نرخوں پر فروخت کرنے والے کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، مجھے مجسٹریٹس اور محکمہ زراعت کے افسران اسٹاک چیک کریں گے، کھاد کی خرید و فروخت کے حوالے سے پچھلے سال کی سخت پالیسی پر عمل درآمد کراتے ہوئے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،کھاد ڈیلرز اپنے موجودہ سٹاک ،لوکل ڈیمانڈ اور آئندہ کے آرڈرز کی تفصیلات محکمہ زراعت سے شیئر کریں ، اگر کسی جگہ دیے گئے ڈیٹا میں فرق دیکھا گیا تو ان کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی کھاد کو قبضہ میں لے کر ضلعی انتظامیہ مقررہ نرخوں پر کسانوں کو فروخت کرے گی ،اور ذخیرہ اندوزی کے مقدمات درج کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے واضح کیا کہ تمام ڈیلر حضرات کے مقررہ نرخنامہ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ضلعی سطح پر پر ایڈیشنل ل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے جو کسانوں اور کھاد ڈیلر سے اس سلسلہ میں کوآرڈینیشن کریں گے،اور ہر ہفتہ اس حوالے سے جائزہ لیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کے کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کے استعمال اور ضرورت کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم شروع کریں تاکہ درست اقدامات سے کسان اچھی پیداوار حاصل کرسکیں ، ڈی اے پی کی جگہ یوریا کا استعمال فائدہ مند نہیں اس بات سے کسانوں میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ یوریا کھاد مصنوعی قلت کا بھی تدارک ہو سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں