تاجر برادری کو بلاوجہ تنگ کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ‘چوہدری اختر علی خاں

منگل 8 اکتوبر 2019 15:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) کاروباری طبقہ ملک کی ترقی و قوم کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے تاجر برادری کو بلاوجہ تنگ کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،چودھری عبداللہ اختر خاں،سرپرست شیخ برادری کامونکے شیخ نوید اختر،محمد اسلام مغل،چودھری کاشف ریاض ورک اور رانا نعیم اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تاجرہر ملک کی معیشت کا اہم ستون ہوتے ہیںان کی بدولت ہی ملک ترقی کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ ملکی ترقی میںتاجروں صنعت کاروں کا کر دار انتہائی اہم رہا ہے ۔ اگر ملک میں تاجر صنعت کاروں سمیت سیاسی جماعتیں ایک ہو کر چلیں اور ملک میں بڑی تبدیلی کے لیے کمر بستہ ہوجائیں تو پاکستان کی تقدیر سنور سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں حالات کی تبدیلی کے لیے ہم سب کو اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں