نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں،چیئرمین گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن سکولز

بدھ 3 جولائی 2019 23:24

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) چیئرمین گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن سکولز ( رجسٹرڈ ) چودھری محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں بہتر ین مدد گار ثابت ہو رہے ہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت تعلیمی شعبے پر نئی اصلاحات کر رہی ہے جوکہ خوش آئند امر ہے حال ہی میں حکومت پنجاب نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں نمبروں کے بجائے گریڈ سسٹم متعارف کروانے کی منظوری دی ہے جس سے میٹر ک اور انٹر میڈیٹ کو او لیول اور اے لیول کے برابر لا نے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے۔

یہ بات انہو ںنے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔اس موقع پر محمد عظمان رشید، محمد یاسین پھلروان ، محمد ابوبکر، عمران رفیق، محمد ندیم انور، محمد عثمان کے علاوہ دیگر عہدیداران اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں