لڑکوں کے ساتھ ناجائز مراسم کا شک، ماں نے 14 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی جب کہ مقتولہ کی ماں شاہین بی بی کو گرفتار کر لیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 جون 2021 14:26

لڑکوں کے ساتھ ناجائز مراسم کا شک، ماں نے 14 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا
گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2021ء ) گوجرانوالہ میں لڑکوں کے ساتھ ناجائز مراسم کے شک میں سگی ماں نے اپنی 14 سالہ بیٹی موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ س گوجرانوالہ کے علاقہ گلہ باؤ خالد والا میں پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ، کیوں کہ ماں کو اپنی بیٹی مہک پر بد چلنی کا شبہ تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک اور محلے کے لڑکوں کے ساتھ ناجائز مراسم کا شک ہوگیا تھا جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیٹی کو موت کی نیند سلادیا ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی جب کہ مقتولہ کی ماں شاہین بی بی کو گرفتار کر لیا ، ملزمہ کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں باپ نے ایک لاکھ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر بیٹی کی جان لے لی ، یہ واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے کوٹلی قاضی میں پیش آیا جہاں باپ نے اپنی اپنی شادی شدہ بیٹی کو ایک لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا، رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر باپ بیٹی میں تکرار ہوگئی جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ہی بیٹی کی جان لے لی ، بتایا گیا ہے کہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی جن میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں ، پولیس نے تھانہ سول لائنز میں قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایک اور خبر کے مطابق گوجرانوالہ میں ہی پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ، یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں صدر کاموکی کے علاقے ماری ٹھاکرے میں پیش آیا جہاں 2 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے بھائی نے گولی مار کر ہلاک کردیا ، محبت کی شادی کرنے پر مشتعل اس شخص نے اپنی بہن کو جان سے مار ڈالا جب کہ اس کا بہنوئی بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کرن نے دو ماہ قبل ہی اپنے کزن شہباز سے پسند کی شادی کی ، جس کا اس کے بھائی کو رنج تھا کیوں کہ وہ اس شادی سے خوش نہیں تھا اور اس کے انکار کے باوجود ملزم کی بہن نے اپنی سند سے شادی کرلی جس پر اس شخص نے اپنی 24 سالہ بہن اور اس کے 26 سالہ شوہر پر فائرنگ کردی جس کے بعد لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ واقعے

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں