گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں کا 2 بچوں پر ڈنڈے سے بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

ماں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر بچے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتے رہ گئے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 25 اگست 2021 23:47

گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں کا 2 بچوں پر ڈنڈے سے بدترین تشدد، ویڈیو وائرل
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست 2021ء) گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں کا 2 بچوں پر ڈنڈے سے بدترین تشدد، بچے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتے رہ گئے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں نے 2 بچوں پر ڈنڈوں سے مبینہ تشدد کیا ہے، اس ظلم کی پڑوسن نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر گوجرانوالہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزمہ کے خلاف اس کے اپنے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے والد نے بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی، والد کام کاج کے لیے باہر جاتا تھا تو ملزمہ بچوں پر تشدد کرتی تھی چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے متاثرہ بچوں کو تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یٹ انسانی حقوق کمیٹی نے گھریلو تشدد کی ممانعت اور سینئر سٹیزن بلز پاس کر لیا۔سینئر سٹیزن بل 2021 کے مطابق بزرگ شہریوں کے لیے اسپتالوں میں الگ کاؤنٹر بنیں گے،عوامی مقامات میوزیم پارکس میں مفت داخلہ ہو گا،60 سال سے زائد بزرگوں کے لیے سینئر سٹیزن کارڈ بنیں گے۔ جن پر ریل اور ہوائی سفر میں 20 فیصد کرایہ معاف ہو گا۔

بزرگ شہیریوں کے تحفظ کی کونسل بنے گی۔ حکومت فنڈ مختص کرے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر 50ہزار جرمانہ ہو گا۔علاوہ ازیں سینئر سٹیزن کی پراپرٹی کی ٹرانسفر سے متعلق ٹرانسفری کو تمام متعلقہ دستاویزات دکھانا لازم ہو گا،سینئر سٹیزنزکی شکایات کے لئے شکایات کمیٹی کا تشکیل عمل میں لایا جائے گا، جو کہ تین ممبران پر مشتمل ہو گی،جس ادارے یا شخص کیخلاف ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے شکایات موصول ہو گی اس پر پچاس ہزار تک کا جرمانہ ہو گا۔

گھریلو تشدد کی ممانعت بل2021کے مطابق بچوں،عورتوں،کمزور افراد اور کسی بھی شخص کیخلاف جذباتی، نفسیاتی،جنسی اور معاشی تشدد گھریلو تشدد شمار ہونگے،آوازیں کسنا بھی تشدد میں شمار ہو گا، شخص کی تذلیل کرنا، فرد کی رازداری،آزادی اور سلامتی سے متعلق متواتر غیر مناسب الفاظ ادا کرنا بھی تشدد میں شمار ہوگا،بیوی کوطلاق اور دوسری شادی کی دھمکی دینا،عورت کی ذات پر بے بنیاد الزمات لگانا بھی گھریلوتشددمیں شمار ہوگا،بیوی پر جسمانی تشدد بھی جرم تصور ہوگا،گھریلو تشدد کے مرتکب شخص کو تین سال کی سزا اور ایک لاکھ کی سزا ہو گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں