کامونکے،دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے تاجر سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا

پیر 30 جولائی 2018 19:42

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے تاجر سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ حیدری گلی نمبر 4کا رہائشی محمد احمد جوکہ کپڑے کا کاروبار کرتا ہے گزشتہ رات دو بجے کے قریب فیصل آباد سے واپس آیا اور پیدل گھر جارہا تھا کہ راستے میں محلہ حیدری گلی ریاض کریانہ والی میں کھڑے موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے ایک لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل فون چھین لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،تاجر نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست فرنٹ ڈیسک تھانہ سٹی کامونکے کو دے دی ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں