علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ‘چودھری عبدالقادر گل ایڈووکیٹ

پیر 22 نومبر 2021 13:47

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا علامہ خادم حسین رضوی کی دین اسلام کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صدر کامونکے ینگ لائرز فورم و امیدوار برائے میئر سٹی کامونکے چودھری عبدالقادر گل ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امیر المجاہدین خادم حسین رضوی نے دین اسلام کی خاطر جان دی آب کی دین کیلئے دی جانیوالی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جو کام امیر المجاہدین خادم حسین رضوی کیا وہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ آپؒ جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیداہوتی ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول ﷺ اور اسلاف کی نشانی تھے۔انہوںنے مزید کہا کہ ڈیڑہ مرلہ مکان میں رہنے والے علامہ خادم حسین رضوی سے بڑی بڑی طاقتیں اور کفر لرزاتھا۔ انہوں نے بیماری کے باوجود ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوت کے لئے جو خدمات سرانجام دیںانہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں