ایس ایس پی ٹریفک ریجن گوجر انوالہ آصف ظفر چیمہ نے چارج سنبھال لیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 19:01

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء ) ایس ایس پی ٹریفک ریجن گوجر انوالہ آصف ظفر چیمہ نے چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

پی آر او بلال ثاقب کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اور اورناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا کرپشن او ر نا جائز چالان ہر گز برداشت نہ کیا جائے گا افسران او رملازمان سے کہا کہ کہ اپنی ڈیوٹی کو عین عبادت سمجھ کر ایمانداری سے سر انجام دیں صاف ستھری وردی، اور ڈسپلن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں