کامونکے، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:08

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی۔بتایا گیا ہے کہ چوک غوثیہ محلہ اسلام آباد کا مبین اختر اپنے دوست محلہ فیض مدینہ کے ماجد علی کے ہمراہ خان تھانہ صدر کے نزدیک رات کو کار کھڑی کرکے دوست کا انتظار کررہے تھے کہ اس دوران وہاں پر موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو آگئے اور اسلحہ کے زور پر مبین اختر سے 71ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ اُسکے دوست ماجد علی سے ستائیس ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کرلے گئے،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ نجی ہائوسنگ سکیم کے محمد ساجد فاروق کے گھر سے اُنکی ملازمہ دو سگی بہنوں موضع آدھورائے کی ملائقہ بی بی،مقدس بی بی اور عصمت بی بی لاکھوں روپے مالیت کے دس تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے مالیت کا لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئیں،ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دریں اثناء مدینہ کالونی کا طالبعلم حیدر علی چوک غوثیہ میں واقع نجی سکول کے باہر اپنی موٹر سائیکل نمبرGAO/4897کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں