کامونکے،برطانوی نیشنلٹی ہولڈر کی اراضی پر قبضے کی کوشش

ملزمان سات لاکھ مالیت کا سامان لے اڑھے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

منگل 17 جولائی 2018 22:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) برطانوی نیشنلٹی ہولڈر کی اراضی پر قبضے کی کوشش، ملزمان سات لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے بتایاگیاہے کہ نواحی گائوں تمبولی کا رہائشی فیصل محمود برطانیہ کا نیشنلٹی ہولڈر ہے اور دوسو ایکڑ اراضی کا مالک ہے جس کی موضع تمبولی میں تین ایکڑ اراضی ہے جہاں پر ملزمان دلشادعرف ڈوگر،شفیق ،سہیل ،خالد ،خالد پرویز وغیرہ نے ہل چلا کر کر کدوشدہ کھیت پر لاب تباہ کردی اور قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پمپ بھی توڑ دیا اور جاتے ہوئے سات لاکھ مالیت کاسامان بھی چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں