شجر کاری مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں پودے لگائے گئے

پیر 13 اگست 2018 23:51

گوجرانوالہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) محکمہ تحفظ ماحول گوجرانوالہ کی طرف سے جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پیر کے روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں پودے لگائے گئے ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی میاں عامر عزیر صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ بشیر احمد زاہد گورائیہ ‘ ڈی او سیکنڈری ایجو کیشن و پرنسپل ادارہ رانا ظفر شہزاد،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ محمد وسیم احسن چیمہ ‘ ڈاکٹر فیاض خاں اور محمد ذکریا بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے انتظامات غلام مرتضیٰ انسپکٹر ماحولیات نے کیں خصوصی کاوش غلام نبی تبسم ٹیچر سکول ہذا کی تھی جو کہ فوکل پرسن بھی ہیں۔ اس موقع پر مقررین نے اپنی تقاریر میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جشن آزادی پر بھی سیر حاصل گفتگو ہو ئی۔ انہو ںنے کہا کہ 14۔ اگست یوم آزادی کا پیغام یہی ہے کہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے معاشرہ کے تمام طبقات کے افراد اپنے حصہ کا ایک ایک درخت لگائیں۔ محمد وسیم احسن چیمہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے 500پودے پرنسپل کے ہینڈ اوور کیے جو کہ چوہدری منصور فراز نے مہیا کیے تھے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں