گو جرانوالہ، تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نو جوان جاں بحق

جمعہ 17 اگست 2018 23:44

گوجرانوالہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نو جوان جاں بحق ہوگیا، واقعات کے مطابق تنظیم احمد ایڈووکیٹ ولد محمد عباس سکنہ ابن والی گکھڑ موٹر سائیکل پر جا رہاتھا کہ جی ٹی روڈ گکھڑ نزد سٹاپ کوٹلی ساہیاں پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا،پولیس تھانہ گکھڑ نے ٹرک قبضہ میں لے کر نعش کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں