ورکرز ویلفیئر سکولوں کے ہزاروں طلباء وطالبات کو سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، محمد نوید

پیر 17 ستمبر 2018 23:42

گوجرانوالہ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ورکرز ویلفیئر سکول بوائز پیپلز کالونی کے پرنسپل محمد نوید نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ورکرز ویلفیئر سکولوں کے ہزاروں طلباء وطالبات کو سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیاہے وہ سمارٹ کارڈ کی بنیاد پر حاصل ہونیو الی رقم سے کتابیں یونیفارم اور دیگر تدریسی سامان خرید سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ریجن کے تین اضلاع کے پندرہ ورکرز ویلفیئر سکولوں کے 13 ہزار طلبہ وطالبات کو سمارٹ کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے تمام بچوں کا ڈیٹا طلب کرلیاہے۔گوجرانوالہ ‘سیالکوٹ اور گجرات میں قائم سات گرلز اور آٹھ بوائز ورکر ویلفیئر سکولوں میں مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے والے رجسٹرڈ مزدوروں کے تیرہ ہزار کے قریب بچے زیر تعلیم تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے ہر سال نئے تعلیمی سال کے آغازپر فری کتابیں‘ شوز‘ یونیفارم‘ تدریسی سامان اور سٹیشنری دی جاتی تھی گذشتہ دو سال سے طلباء وطالبات کو فری سہولیات سے محروم رکھا جارہا تھا جس سے مزدور والدین پر بوجھ پڑتا تھا اب فیصلہ کے مطابق ہر بچے کا الگ الگ سمارٹ کارڈ ہوگا جسے دکھا کر طلباء وطالبات تجویز کی گئی جگہ سے ر قوم حاصل کرسکیں گے اس سلسلہ میں ورکررز ویلفیئر سکول کے پرنسپل محمد نوید نے بتایا کہ سمارٹ کارڈ کیلئے بچے سے اسی کے والد کاسوشل سیکیورٹی کارڈ ب فارم اور والد کا آئی ڈی کارڈ لیا جارہاہے تدریسی سامان اور یونیفارم کے لئے صرف ایک بار ہی پیسے ملیں گے رقوم کتنی ملے گی اس کی تعین ابھی نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں