خاوند نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اسکے ٹکڑے کر دئیے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:32

گوجرانوالہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) خاوند نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد چھری سے اسکی نعش کے ٹکڑے کر دئیے ، تھانہ صدر پو لیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطا بق رضا رحمان نارووال کا رہائشی ہے جس نے دس سال قبل عدیلہ سے پسند کی شادی کی تھی جو اپنی بیوی کے ہمراہ جلیل ٹائون میں آکر رہائش پذیر ہو گیا ، جس کے بعد روز گار کیلئے رضا بیرون ملک چلا گیا ،وہ کچھ عرصہ قبل چھٹی پر واپس آ یا ہوا تھا، اس نے گزشتہ رات عدیلہ کو مبینہ طور پر ناجائز مراسم کے شبہ میں جھگڑے کے دوران گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور اسکی نعش کے ٹکڑے کرنے کے بعد انہیں توڑے میں ڈال دیا ،ملزم اپنا گناہ چھپانے کی خاطر نعش کو نہر میں پھینکنے جا رہا تھا کہ تھانہ صدر پو لیس نے ریڈ کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ،ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بیان کیا جاتا ہے ،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ، تھانہ صدر پو لیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں