ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمٰن عارف نے سول جج نوید احمد گھمن کے ہمراہ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران خواتین بارک، نوعمراسیران بارک، جیل ہسپتال اورکچن اسیران میں جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کے لیے کیے گئے انتظامات اور کھانے کی تیاری کوچیک کیا۔

(جاری ہے)

معزز ججز نے جیل میںصفائی ستھرائی کے بہترین نظام ، کھانے کے معیاراور اسیران کی تعلیم و تربیت کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ جیل ہسپتال میں اسیران کے علاج معالجہ کی سہولیات چیک کرنے کے بعد نوعمر اسیران کی بارک کے دورہ کے دوران مختلف نوعمر اسیران سے ان کے مقدمات اور جیل میںدستیاب تعلیمی و تفریحی سہولیات کی بابت دریافت کیا اور انتظامات تسلی بخش ہونے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں