تاجر برادری کے معاملات مل بیٹھ کر حل کریں گے، آر پی او گوجرانوالہ

منگل 18 دسمبر 2018 21:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے معاملات مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ تھا نوں میںہر شہری کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جا ئے گا۔شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے ایسا سسٹم قائم کیا جا ئے گا جس سے جرائم پیشہ افراد،اغوا برائے تاوان اور قتل و غارت جیسی سنگین وارداتیں کر نے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں اے ڈی آئی جی صفدر علی، پی ایس او ضیغم ثناء ،مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی میاں ممتاز احمد ، صدر حاجی عبدالروف مغل عہدیداران و دیگر تاجر تنظیموں کے صدور نے شرکت کی ۔۔تاجروں کے وفد سے صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی عبدالروف مغل، سرپرست اعلی میاں ممتاز احمد و دیگر ممبران نے خطاب کیا اور اپنی قیمتی آراء سے مستفید کیا۔تاجروں کی طر ف سے عوامی مسائل اور اُن کے موثر حل کے لیے تجاویز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں