گوجرانوالہ،چینی باشندے نے ہوٹل کی تیسری منزل سے کودکر خودکشی کر لی

بدھ 24 اپریل 2019 23:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) چینی باشندے نے ہوٹل کی تیسری منزل سے کودکر خودکشی کر لی ،جبکہ پو لیس نے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ، نعش قانونی کاروائی کے بعد اسکے وطن بھجوائی جائیگی ،بتایا گیا ہے کہ 36سالہ چینی باشندہ زاہو مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھا اس نے صبح سویرے ہوٹل کی تیسری منزل پر واقع کمرے کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگا دی ،اس بارے اطلاع ملنے پر پو لیس اور ریسکیو اہلکار پہنچ گئے ،جنہوں نے شدید چینی باشندے کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ دم توڑ گیا، ادھر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ چینی باشندہ جو عمران سیڈ نوشہرہ سانسی روڈ میں پیپر ٹیکنیشن تھااسے عمران سیڈ کے مالکان نے 19اپریل کوپاکستان بلایا تھا ، ایس او پی کے مطا بق عمران سیڈ کو اپنی خدمات دے رہا تھا ،جو مقامی ہوٹل میں قیام پذیر تھا، نفسیاتی طور پرڈپریشن میں چینی باشندہ 23اپریل کو علاج معالجہ کیلئے الراعی ہسپتال گیا اور ڈاکٹر نے اسے ڈپریشن اور نفسیاتی بیماری کے متعلق ٹریٹمنٹ دی تھی جس نے ہوٹل کی تیسری منزل کے کمرہ کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے ، قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور قانونی کارروائی کے بعد لاش اس کے وطن بجھوائی جائے گی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں