گوجرانوالہ،ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیراہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار، واک کا اہتمام

جمعرات 25 اپریل 2019 23:32

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیراہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں ایک آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا، جس میں مقررین نے صحت مند زندگی اور چھوٹے خاندان کے بارے میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے بارے لیکچر دئیے۔

(جاری ہے)

ضلعی آفیسر بہبود آبادی گوجرانوالہ عدنان اشرف بٹ نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیراہتمام 22 تا26 اپریل ہفتہ فیملی پلاننگ منایا جارہا ہے جس میں فلاحی مراکز میں خواتین کی گروپ میٹنگز‘ صحت مند بچوں کے مقابلے‘ ڈسٹرکٹ اورتحصیل پاپولیشن ویلفیئر دفاتر میں سیمینارز‘ واک اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں تاکہ لوگوں میں چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان بارے شعور اجاگر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں