گوجرانوالہ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں شہریو ں کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کے لئے منتخب کیا ہے، آر پی او

پیر 22 جولائی 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شہریو ں کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کے لئے منتخب کیا ہے، اب ہمارا فرض ہے کہ ہم محکمہ اور شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں، مال و دولت کے لالچ میں اپنی اور محکمہ کی عزت کو داغدار نہ کریں ۔ قانون پر خود بھی عمل کیا جائے اور شہریوں کو بھی قانون کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کریں۔

آفس اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اس سے نہ صرف لوگوں کی دعائیں ملیں گی بلکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی ہم سرخرو ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزتھانہ صدر کھاریاںکے ملاحظہ کے دوران پولیس افسران سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی پی او سید توصیف حیدر، ایس ڈی پی اوکھاریاں اسد اسحاق ، ایس ایچ اوصدر کھاریاں انسپکٹر ملک عرفان صفدر،پی ایس شبیر احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ کے ملاحظہ کے دوران فرنٹ ڈیسک روم، محرر دفتر، مال خانہ، کوت تھانہ کے ریکارڈ چیک کیے۔ ریکارڈ کی تکمیل اور پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ آر پی اونے ایس ڈی پی او کو ہدایت کی کہ وہ وقتاًًً فوقتاًًً اپنے سرکل کے تھانہ جات کا ملاحظہ کریں اور پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دور کریں۔بعد ازاں آر پی او نے مصالحتی کمیٹی کے ممبران سے بھی میٹنگ کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں