گوجرانوالہ، بجلی بند رہے گی

ہفتہ 17 اگست 2019 20:51

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق انتہائی ضروری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کے باعث 20اگست کو کامونکی گرڈ اسٹیشن کے سادھوکی، چیانوالی، درگاہ پور، سٹی نمبر4اور5فیڈروں پر بجلی کی سپلائی صبح ساڑھے 8سے دوپہر اڑھائی بجے تک جبکہ 22اگست کو حافظ آباد نمبر1گرڈ اسٹیشن کے چک غازی اور مجاہد فیڈروں پر بجلی کی سپلائی دن 10سے ایک بجے تک منقطع رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں