گوجرانوالہ، گرلز انڈر 16 بیڈ منٹن اور اتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پنجاب سپورٹس کیلنڈر 2019 کے تحت کھیلو ںکے فروغ اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام گرلز انڈر 16 بیڈ منٹن اور اتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع ان مقابلوں میں شریک ہو ئے، ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ سیف الرحمن نے بتایاکہ گرلز انڈر 16 بیڈ منٹن مقابلوں میں حافظ آباد نے پہلی جبکہ گوجرانوالہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی - گرلز اتھلیٹکس انڈر 16 مقابلوں میں نارووال نے پہلی جبکہ گوجرانوالہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی - ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ان کی اعلی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں