گوجرانوالہ، وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، چوہدری ہمایوں امتیاز

بدھ 18 ستمبر 2019 18:40

گوجرانوالہ ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ہمایوں امتیازنے کہا ہے کہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، عدلیہ اور وکلاء کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور سائلین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہیں کی جائیگی، برائی کیخلاف لڑنا میرا فرض ہے اور کسی بھی حالات میں برائی کیخلاف لڑنا میں جانتا ہوں، میں گیاہ سال تک ہائیکورٹ میں بطور وکیل پریکٹس کرتا رہا ہوں، میری کوشش ہوگی کہ کم سے کم لوگ ہائیکورٹ جائیں اور انہیں ضلعی عدالتوں میں ہی ریلیف دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر بار چوہدری شہیداسلم جوڑا ، سیکرٹری بار عرفان یوسف رائے ،سینئر نائب صدر طارق رفیع بھٹی ، سابقہ صدر چوہدری عرفان سعید ، نور محمد مرزا سمیت سابق سیکرٹری کوثر حسین سندرانہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر بار چوہدری شہید اسلم جوڑا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ہمایوں امتیاز کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں