حکومتی اقدامات سے اقتصادی میدان میں جلد بہتری دیکھنے کو ملے گی ، مشترکہ بیان

پیر 23 ستمبر 2019 18:57

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) حکومتی اقدامات سے اقتصادی میدان میں جلد بہتری دیکھنے کو ملے گی ، ملک میں احتساب کے عمل سے جمہوریت کا تصور مکمل ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری سعید گجر،چوہدری طارق گجر،چوہدری عرفان گجر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تین دہائیوں تک ملک کے وسائل سے کھلواڑ کو جمہوریت کا نام دینے والے سیاستدان اب دن رات واویلا کر رہے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ ایسے لٹیروں اور چوروں کو جب اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے تو جمہوریت کا حقیقی سفر اب شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم عنقریب دیکھے گی کہ اس بے رحمانہ احتساب کے عمل نے نہ صرف ملکی سیاسی صورتحال میں استحکام پیدا کیا ہے بلکہ اقتصادی میدان میں بھی وہ بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں