ٰکامونکے،حکومتی پابندی کے باوجود بھٹہ خشت چلانے اور دھان کے مڈھ جلانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

منگل 12 نومبر 2019 00:00

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) حکومتی پابندی کے باوجود بھٹہ خشت چلانے اور دھان کے مڈھ جلانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ پنجاب حکومتی نے سموگ سے بچاؤ کیلئے بھٹہ خشت اور فصل مونجی کے مڈھ جلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔تاہم گذشتہ روز خلاف ورزی کرنے پر واہنڈو پولیس نے نائب تحصیلدار سپیشل مجسٹریٹ ارشد محمود کی درخواست پر نواحی گاؤں رحیم پور کے محمد اصغر کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں