گوجرانوالہ،سرکاری سکولوں میں واش اینڈ ہیلتھ پروگرام کا آغاز

منگل 12 نومبر 2019 21:35

گوجرانوالہ12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) محکمہ تعلیم اور محکمہ ہیلتھ گوجرانوالہ نے یونیسیف کے تعاون سے سرکاری سکولوں میں واش اینڈ ہیلتھ پروگرام کا آغاز کر دیاہے۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ کمپری ھینسو سکول گوجرانوالہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔جس میں سی ای او ایجوکیشن چوھدری اورنگزیب، کوآرڈینیٹر یونیسیف محمد آصف، ڈی ای او سیکنڈری قادر بخش،ڈپٹی ڈی ای او اختر حسین، محمد رضوان، محمد بابر، پرنسپل خالد حسین گورائیہ، خواتین سکولوں کی سربراہان اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن چوھدری اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے طلبہ میں صحت و صفائی کا شعور پیدا کرنے کے لئے انقلابی پروگرام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں طلبہ کے ذریعے عوام تک صحت و صفائی کا پیغام پہنچایا جائے گاتا کہ کلین اور صحت مند پاکستان تشکیل پا سکے۔ کوآرڈینیٹر یونیسیف محمد آصف نے بتایا کہ 2050 سکولوں کے بچوں میں صحت وصفائی کا احساس پیدا کیا جائے گا۔

سکولوں میں 20 پیغامات دئیے جائیں گے۔ جس میں طلبہ کو صفائی کے اصولوں پر عمل کرنے، درخت اگانے، پروٹین والی سبزیاں کھانے سمیت دیگر پیغامات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی ای او قادر بخش اور ڈپٹی ڈی ای او اختر حسین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں سربراہان ادارہ جات کو واش اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے باقاعدہ تربیتی ورکشاپ بھی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں