گوجرانوالہ، خون کا عطیہ مجبوری نہیں اللہ کی رضا کے لیے دیں، آر پی او

منگل 19 نومبر 2019 19:58

گوجرانوالہ ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہاکہ صحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک نعمت ہے، ہم اللہ تعالی کا جتنا شکر اد ا کریں کم ہے، خون کا عطیہ مجبوری نہیں اللہ کی رضا کے لیے دیں، ہماری اس چھوٹی سی نیکی میں معاشرے کے کسی نہ کسی فرد کی خوشی وابسطہ ہے، ا للہ تعالیٰ نے عطیہ خون کی صورت میں اپنی جانوں کا صدقہ دینے کا موقع دیا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اس بابرکت کا م سے تھیلی سیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں کی زندگی میں خوشیاںبھر دیں ۔

انسان کی زندگی کا مقصد رضائے الہٰی کا حصول ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایس ڈی پی او کھیالی سرکل کی جانب سے لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سندس فاؤنڈیشن سرفراز احمد ،ڈی ایس پی کھیالی نواز سیال،انچارج سوشل میڈیا محمد عرفان و دیگر افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔

آر پی او نے کہا کہ ہمارے دیے ہوئے خون کے عطیہ کی وجہ سے اگر ایک بچے کی جان بھی بچ جائے تو ہم نے پورے معاشرہ کو بچا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کے بارے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے قابل اور مستند ڈاکٹرز کے علاوہ علماء کرائم کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔تاکہ اس نیکی کے کام میںپولیس ملازمان وافسران زیادہ سے زیادہ اپنا حصہ ڈالیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں