گوجرانوالہ ۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،قاسم الکریم

جمعرات 16 جنوری 2020 21:04

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے ملی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کا نذرانہ پیش کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار معتمد خاص خاکسار تحریک قاسم الکریم نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خاکسار تحریک پاکستان کے سربراہ عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی، سابق نائب قائد خالد الکریم اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ خاکسار تحریک بانی قائد کے وضع کردہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے سماجی محاذ پر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی خاکسار تحریک حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی نے 1958ء میں کہا تھا کہ مسلمانوں مجاہد بن کر جہاد کیلئے تیار ہوجائو کیونکہ ہماری بقاء صرف جہاد میں ہے۔

(جاری ہے)

قاسم الکریم نے کہا کہ آج مسلمان کشمیر، فلسطین میں ظلم و ستم کا شکار ہیں ہمیں اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے جہاد کا عملی مظاہرہ اور خون کا نذرانہ پیش کرنا ہوگا۔

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ یکجا ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ہر پل فوج اور عوام کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔ ریلی کے اختتام پر خاکسار جیش نے شہدائے کشمیر کے حضور عسکری سلامی پیش کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں