گوجرانوالہ۔سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے سٹی پولیس آفیس میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 17 جنوری 2020 21:02

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) وزیر اعظم پاکستان کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے پیش نظر ، انسپکٹر آف پولیس پنجاب کے احکامات پر ، سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ اور ایس ایس پی آپریشن علی وسیم نے سٹی پولیس آفیس میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔سی پی نے کہا کہ فضائی آلودگی اور بیماریوں کے خاتمہ کے لئے شجر کاری نہایت ضروری ہے ۔

پاکستان کو سر سبز بنائیں گے اور اسی سلسلہ میں گوجرانوالہ کے تمام تھانہ جات بھی میں پودے لگائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں پودے لگاتے ہوئے وہاں پر موجو د پولیس افسران و جوانوں اور معززین سے کیا۔ سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ اور ایس ایس پی آپریشنز علی وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اس بات کا عہد بھی کیا کہ نہ صرف گوجرانوالہ کے شہریوں کے مال وجان اور عزت و آبرو کی حفاظت کی جائے گی فضائی آلودگی اور گندگی کے خلاف بھی بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے وطن پاکستان کو سر سبز و شا داب بنایا جائے گا ۔

مقررین نے کہا کہ درخت زمین کا حسن اورزیور ہیں ۔نسل انسانی کی تندرستی اور بقا کے لئے ان کا وجود کسی بھی نعمت سے کم نہیں ۔ فضائی آلودگی وبنجر پن کے خاتمہ ، سر سبزی و ہریالی کے فروغ اور موسموں کے تغیر و تبدل میں توازن پیدا کرنے کے لئے ملکی ترقی میں شجر کاری نہایت لازم جزو ہے۔ درختوں کے بغیر صحت مند معاشرے کا تصور بھی ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئے شجر کاری اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ مضبوط دفاع۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے نام پر جا بجا پھل دار اور پھول دار پودے لگائے جائیں گے ۔ پودے لگانے کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں